نوشہرہ:جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹریاں سیل، مالکان گرفتار
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے نوشہرہ میں پولیس فورس کے ساتھ ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا اور جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹریوں کو سیل کردیا۔
بدھ کی رات پبی میں جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹریوں پر چھاپے مارا گئے اور2 فیکٹریاں سیل کرکےمالکان گرفتار کرلئے گئے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا کہ اس کارروائی میں 15 ہزار لیٹر سے زائد جعلی مشروبات، 500 کلو مس لیبل پیکنگ میٹریل برآمد کرلیا گیا۔فیکٹریوں سے مضر صحت کیمیکل اور استعمال شدہ بوتلیں بھی برآمد کی گئیں۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کےمطابق کارروائی کے دوران پولیس نے فیکٹریوں سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا
ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے بتایا کہ پولیس فورس کے ساتھ ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ رمضان سے قبل جعلی اور مضر صحت مشروبات تیار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔جعلی اور مضر صحت مشروبات تیار کرنے پر فیکٹری مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔