سیالکوٹ: 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

اشیاء ضروریہ اور میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی
33-Lahore-areas-put-under-smart-lockdown-for-two-weeks-1 فوٹو: آن لائن

کرونا وائرس کے باعث سيالکوٹ ميں مزيد 15 علاقوں ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر ديا گيا۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کيئر پنجاب نے کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند رہے گا جبکہ اشیاء ضروریہ اور میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی۔

پنجاب:میٹرو اور اورنج لائن ٹرین پر پابندی کا فیصلہ

ان علاقوں میں کینٹ یو سی 19، مظفرپور، گوہدپور، ماڈل ٹاون، شہاب پورہ، جوڑیاں کلاں، بھڑتھ، کوٹلی لوہاراں، اگوکی، واٹر ورکس، کھروٹا سیداں، احمد پورہ، فتح گڑھ، کوٹلی بہرام اور یونس آباد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں 29 مارچ سے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے سبب میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین معطل ہے جبکہ پارکس، تفریحی مقامات میں داخلے اور سماجی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ نئی پابندیوں کا اطلاق 11 اپریل تک ہوگا۔

صوبے میں شہریوں کے لیے عوامی مقامات پر ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Tabool ads will show in this div