پنجاب میں کرونا سے 19ہزار سے زائدبچے متاثر، محکمہ صحت

لاہور میں تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 5 ہزار بچوں کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ بچوں 15 سال کی عمر تک کے بچوں کی تعداد میں بدستور اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب تک مجموعی طور پر 19 ہزار 367 کم عمر افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ پنجاب میں رواں ماہ (مارچ میں) 4 ہزار 830 بچے کرونا سے متاثر ہوئے، فروری میں یہ تعداد 1669 تھی جبکہ جنوری میں 2021 بچے کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں اب تک 5 ہزار بچوں کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

پنجاب میں کرونا وائرس سے کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 392 ہے جبکہ 6365 افراد وباء کے دوران زندگی کی بازی ہارچکے ہیں، اب تک ایک لاکھ 88 ہزار 562 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس سے 46 افراد انتقال کرگئے جبکہ 2798 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

مزید جانیے: ’صوبوں کو کروناویکسین کی درآمد کیلئے اجازت کی ضرورت نہیں‘

پاکستان میں کرونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 14 ہزار 434 تک پہنچ گئی، گزشتہ روز مزید 4757 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 3 ہزار 197 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

PUNJAB

COVID NEWS

Government Updates

GET TESTED

Tabool ads will show in this div