بہاولپور میں والدین اور 2بچوں کی گھر سے لاشیں برآمد
پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی
بہاولپور کے حاصل روڈ پر ایک مکان سے میاں، بیوی اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔
تفتیشی افسر کے مطابق پڑوسیوں نے پولیس کو فون کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ گھر میں گئے تو وہاں بچے اور میاں بیوی مردہ پڑے تھے۔
پولیس نے معاملے کی خودکشی اور قتل سمیت دیگر پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہے۔
پولیس افسر کا کہنا ہے کہ گھر کو سیل کردیا گیا اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پڑوسیوں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔
پولیس نے چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور طبی معائنے کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔