پی ایس ایل2021: بایوببل کی خلاف ورزی، رپورٹ تیار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں بايو سکيورببل کی خلاف ورزی پر بنائی گئی فيکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ تيار کرلی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بایو سیکورببل کی خلاف ورزی پر بنائی گئی کمیٹی اپنی رپورٹ جمعہ کو پیش کرے گی۔
اس سے قبل ڈاکٹر سید فیصل محمود اور ڈاکٹر سلمہ محمد عباس پرمشتمل دو رکنی پينل نے رپورٹ 31 مارچ تک رپورٹ پیش کرنا تھی تاہم رپورٹ اب 2دن تاخیر کےبعد چیئرمین احسان مانی کو رواں ہفتے کے اختتام تک پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ 7کھلاڑیوں اور عملے کے ارکان کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا تھا۔
واضح رہے کہ 20 فروری 2021 کو شروع ہونے والےایونٹ میں شیڈول 34 میں سے صرف 14میچز ہی ممکن ہوسکے تھے۔