منورحسن کا بیان وطن دوستی نہیں،معافی مانگنی چاہئے،مجلس وحدت المسلمین

اسٹاف رپورٹ


لاہور: مجلس وحدت المسلمين نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی موت کو شہادت نہیں کہا جاسکتا، منور حسن نے جو کہا وہ وطن دوستی نہيں، اس لئے انہيں معافی مانگنی چاہئے۔


لاہور ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمين کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہمدردی رکھنا غلط ہے، دہشت گردوں کے ہاتھ معصوم لوگوں کے خون سے رنگے ہيں۔


انہوں نے مزید کہا کہ ايسے دہشت گردوں کو شہيد کہنے سے متاثرہ خاندانوں میں اضطراب کی کیفیت پیدا ہوئی ہے۔


بلدياتی انتخابات سے متعلق مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انتخابات ربيع الاول کے بعد کرائے جائیں۔ سماء

کا

بیان

japanese

night

reason

Tabool ads will show in this div