مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، وزیراعظم

مراد علی شاہ نے 15 دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویزدی
khi lock down فوٹو: آن لائن

وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک کہا ہے کہ ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

بدھ کو اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 15 دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویزدی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ  2ہفتوں کےلئےبین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔ سندھ میں کروناکنٹرول میں ہےلیکن سروس بند کرنا ہوگی۔ سندھ کےعلاوہ دیگرصوبوں میں کروناکی خطرناک صورتحال ہے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کی لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کردی۔

ویکسین کی خریداری پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ویکسینیشن کاعمل جاری رکھنےکی ہدایت کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بیمار افراد کی ویکسین فوری ہونی چاہیے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کروناپرقابوپانےکیلئےایس اوپیزپرعملدرآمدضروری ہے۔انتظامی مشینری ایس او پیزپرپابندی یقینی بنائے۔

اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ہم ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے۔ کروناتیزی سے پھیلا تو ہمارے اسپتال دوبارہ بھرجائیں گے ۔ اس لئے عوام احتیاط کریں اورکرونا کو پھیلنےسےروکیں۔

LOCK DOWN

Tabool ads will show in this div