یوسف رضا گیلانی چيئرمين سينٹ کيخلاف عدم اعتماد لائیں،اعظم نذیر تارڑ

صادق سنجرانی 57 ووٹوں کے سامنے ٹھہر نہیں سکيں گے
Mar 31, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/03/Azam-Nazir-Tarar-Interview-Lhr-Khurram-30-03.mp4"][/video]

ن لیگ کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ  پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے پاس اب 30 ووٹ ہیں تو ہمارے 27 ووٹ ملا کر تحريک عدم اعتماد لائیں،صادق سنجرانی ایک دن چیئرمین سینٹ نہیں رہ سکيں گے۔

سماء سے خصوصی بات کرتےہوئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی چيئرمين سينٹ کيخلاف عدم اعتماد لائیں،صادق سنجرانی 57 ووٹوں کے سامنے ٹھہر نہیں سکيں گے۔

اعظم نذير تارڑ نے وضاحت دی کہ سابق وزیراعظم بينظیربھٹو کيخلاف احتساب ریفرنس میں لطیف کھوسہ کے ساتھ معاون رہا ہوں۔ بينظیربھٹو کی وطن واپسی کيلئےلاہورہائیکورٹ میں اپیل کرکےاجازت دلوائی اور ملک دسشمن عناصر يا کالعدم تنظيموں کے کيسزکی کبھی پيروی نہيں کی۔

اعظم نذير تارڑ نے یہ بھی بتایا کہ بينظیربھٹو اورآصف زرداری کيخلاف کیسزکی پيروی کرنےوالوں کوپی پی دورميں عہدے ديئے گئے،اگرمسئلہ تھا تو12 مارچ کو بھی ميرا اوررانامقبول کاووٹ قبول نہ کرتے۔

لیگی سینیٹر نے بتایا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کےٹکٹ پرکامياب ہونيوالوں نےصرف نامزدگی کےوقت اپوزيشن بينچزپر بيٹھنےکی بات کی تھی۔

chairman senate

Tabool ads will show in this div