عمران خان 2 سال کی عمرمیں کیسے دکھتےتھے؟

وزیراعظم نےوالداوربہن کےساتھ تصویرشیئرکی

وزیراعظم عمران خان کے آفیشل انسٹااکاونٹ پراکثروبیشتر ان کی ذاتی زندگی سے جڑی یادیں تازہ کی جاتی ہیں۔

اس بارانہوں نے فالوورزکیلئے والد اوربہن کے ہمراہ بچپن کی ایک یادگارتصویرشیئرکی ہے۔

تصویرمیں عمران خان کے والد اکرام اللہ خان نیازی نے انہیں اٹھا رکھا ہے جبکہ بڑی ہمشیرہ ساتھ کھڑی ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے کیپشن میں لکھا گیا '' اپنے والد اور بہن کے ساتھ جب میری عمر تقریبا 2 سال تھی ''۔

انسٹافالوورز میں سے اپنی پسندیدہ شخصیت کی تصویر کو بیحد پسند کرتے ہوئے ایموجیز کے ذریعے اظہار کیا۔

IMRAN KHAN

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div