اسلام آباد:ایئرپورٹ پر کام کرنے والے مختلف اداروں کے ملازمین پر جرمانہ عائد

مسافروں اور عملے کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت
Mar 31, 2021

ڈی جی سول ایوی ایشن کی ہدایات پرکرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر کام کرنے والے مخلتف اداروں کے23 ملازمین پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ڈپٹی ڈی جی سول ايوی ايشن اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پرملازمین کو ماسک نہ پہننے پر200 سے 500روپے تک جرمانے کيے گئے۔

تمام ملکی ایئرپورٹ منیجرز کو کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمدکی ہدایت کی گئی ہے۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مسافروں اور عملے کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن کی ہدایات پر سی اے اے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔اسلام آباد،کراچی،لاہور اورپشاور ایئرپورٹ پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے کرسیوں کو ترتیب دے دیا گیا ہے۔

Government Updates

Tabool ads will show in this div