کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سندھ حکومت ہر مہینے بسوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی۔
Inaugrated the first electric bus for Karachi. We will be adding a fleet of 100 electric buses for Karachi in near future. InshAllah !! pic.twitter.com/Nzcqlt2e4r
— Syed Awais Shah (@awais_shah01) March 30, 2021
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جلد 250 بسوں کی ٹرینڈرنگ کرنے جارہی ہے جبکہ الیکٹرک بس کا کرایہ 4روپے فی کلومیٹر ہوگا اور یہ بس ابتداء میں سہراب گوٹھ سے ٹاورتک چلے گی۔
اویس قادر شاہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ٹرانسپورٹ میں جوکام کرنے تھے نہیں کرسکے تاہم اس کی متعدد وجوہات ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں الیکٹرک بس منصوبے کے افتتاح کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہےکہ دیگر صوبے بھی جلد ایسے اقدامات کریں گے۔
Want to congratulate Sindh Govt specially @MuradAliShahPPP and ministry of transport on their remarkable step to add electric bus in Karachi Commuters system,@MinistryofST is fully behind Sind Govt in this futuristic approach hope Punjab and KP ll also take same route ASAP
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وہ کراچی میں مسافروں کے لیے الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کے اہم اقدام پرحکومت سندھ کو بالعموم اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزارت ٹرانسپورٹ کو الخصوص مبارک باد پیش کرتے ہیں۔