کراچی،کاؤنٹر ٹیرریزم ڈیپارٹمنٹ کےآفس کےباہرسےبم برآمد

CTD BOMB STILLS1 EX 23-11 کراچی : سول لائنز میں واقع کاؤنٹر ٹیرریزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے آفس کے باہر سے بم برآمد کرلیا گیا ہے، بم پلاسٹک کے شاپنگ بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سول لائز میں واقع کاؤنٹر ٹیرریزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے آفس کے باہر سے دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا گیا ہے، بم کو شاپنگ بیگ میں چھپایا گیا تھا، پولیس کے مطابق بم ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو طلب کرلیا گیا۔ CTD BOMB STILLS EX 23-11 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے، جب کہ بی ڈی ایس کی جانب سے بم ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی آپریشن میں سی ٹی ڈی کی جانب سے بڑی تعداد میں ملزمان اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں، جس میں بڑی تعداد میں ملزمان اور دہشت گرد گرفتار ہوئے۔ سماء

COUNTER TERRORISM DEPARTMENT

bomb recovered

Tabool ads will show in this div