اہم خبر: پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

وزيراعظم آج کابينہ ميں تبديليوں کا اعلان کريںگے

ذیل میں دن بھر کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

وزيراعظم آج کابينہ ميں تبديليوں کا اعلان کريں گے۔ شہريار آفريدی سے کشمير کميٹی کی چيئرمين شپ لے کر فخر امام کو دینے کا امکان۔ وزارت اطلاعات و نشريات کو 2 حصوں ميں تقسيم کرنے کا فيصلہ، فرخ حبيب وزير مملکت بنیں گے۔ عمر ايوب سے قلمدان لے کر شبلی فراز کو دینے کا امکان، خسرو بختيار بھی موجودہ عہدے پر نہيں رہيں گے۔

وزيراعظم نے خزانے کی چابی حفيظ شيخ سے لے کر حماد اظہر کو دے دی۔

ملک بھر ميں کرونا کی لہر خطرناک، مختلف شہروں ميں اسپتالوں کی صورت حال پر فالو اپ کروائيں۔ وينٹی ليٹر کتنے باقی رہ گئے؟ بيڈز کتنے فل ہيں؟ ۔

مسلم ليگ ن کے صدر شہباز شريف کو آج آشيانہ کيس ميں لاہور کی احتساب عدالت ميں پيش کيا جائے گا۔

گناہوں سے نجات کی رات۔ شب برات مذہبی عقيدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ فضيلتوں بھری رات پر عبادات۔ لوگوں کی پياروں کی قبروں پر حاضری

کرونا سے بچاؤ کی مہم ،اسد عمر کاکہنا تھا کہ 50 سال اور زائد عمر کے افراد کی ويکسی نيشن کے لیے رجسٹریشن آج سے شروع ہوگی۔

پنجاب پولیس میں جعلسازی،آج سے تمام رینک کے پولیس افسران کو ڈیوٹی کارڈز پہننے کا پابند کردیا گیا۔

راول پنڈی میں 9 سالہ بچی سے مبينہ زیادتی اور قتل کا کیس۔ 2 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ آج ختم ہوگا۔ عدالت میں پیش کیا جائے گا

پیٹرول کی قیمتوں میں رد و بدل کے لیے اوگرا کا وزارت خزانہ اور وزیراعظم کو آج سمری بھیجنے کا امکان۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کل بروز پیر 29 مارچ کو ہونے والے پنجاب کابینہ اجلاس میں لاہور اور راول پنڈی ميں آج 30 مارچ سے پبلک ٹراسپورٹ، میٹرو بس سروس، اورنج لائن ٹرین مکمل طورپر بند رہے گی۔

HAFEEZ SHEIKH

CORONA

Tabool ads will show in this div