تصاویر: شوبزستاروں کی''ٹُک ٹُک مارچ''میں شرکت

ماہرہ خان نے تصاویراورویڈیوزشیئرکیں
[caption id="attachment_2231234" align="alignnone" width="800"] تصویر: ریویواٹ[/caption]

پاکستان کی معروف شوبزشخصیات نے گزشتہ روز " ٹُک ٹُک مارچ'' میں حصہ لیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔

ٹُک ٹُک مارچ ایک این جی او کی جانب سے معذور افراد کیلئے شروع کی جانے والی رکشہ سروس ہے جس کا مقصد جسے خاص طور پر معذور افراد کی فلاح وبہبود ہے کہ وہ اسے چلا کر باعزت روزگار کما سکیں۔

افتتاحی تقریب میں ماہرہ خان، صنم سعید، عائشہ عمر، مایا علی، فیروز خان، ہمایوں سعید، بلال اشرف، ایچ ایس وائے، سمیت دیگر ستارے شریک ہوئے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹا اسٹوریزمیں مخلتف ویڈیوز اپ لوڈ کیں ، ایک ویڈیو میں رکشے میں سوار ماہرہ نے ڈرائیور کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباددی۔

ماہرہ نے اداکار بلال اشرف کی ویڈیوز بھی شیئرکیں جس میں بلال اشرف سیٹی بجاتے ہوئے پورے جوش وخروش کے ساتھ بھنگڑا اسٹیپس دکھا رہے ہیں ۔

عائشہ عمرنےبھی انسٹااسٹوریزمیں تصاویرشیئرکیں۔

فنکاروں نے پیغام دیا کہ معذور افراد معاشرے کا حصہ ہیں، آگے بڑھ کران کی حوصلہ افزائی کریں اور بلا خوف وخطران کے ساتھ سواری کریں۔

Tabool ads will show in this div