سکھر میں صحافی کا قتل، ملزم گرفتار

ملزم کے 2ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا
Mar 29, 2021
Sukkur Police-1 فوٹو: آن لائن

سکھر ميں صحافی اجے للوانی کے قتل کے خلاف ملزم اور اسکے 2 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو لاہور ريلوے اسٹيشن سے گرفتار کيا گيا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔

تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

اجے للوانی کے قتل ميں ملوث ملزم اکبر کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹيج کی مدد سے کی گئی اور ملزم کی نشاندہی پر مزيد دو افراد کو گرفتار کيا گيا۔ سکھر پوليس ملزم اکبر کی گرفتاری کے ليے لاہور آئی اور ملزم کو سکھر لے گئی۔

صحافی اجے للوانی کو 18 مارچ کو قتل کیا گیا۔ متاثرہ خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کیس کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں جبکہ اصل قاتل اب بھی فرار ہے۔

قتل کے خلاف صحافیوں نے احتجاج بھی کیا اور سندھ ہائی کورٹ سکھر کے باہر دھرنا بھی دیا تھا۔

SUKKUR

JOURNALIST

Tabool ads will show in this div