بھارتی گانا''مُنی بدنام ہوئی''برطانوی اسکولوں کےنصاب میں شامل

فہرست میں''جے ہو''اوردیگرگانےبھی ہیں

ڈیپارٹمنٹ فارایجوکیشن انگلینڈ نے بالی ووڈ گانے '' منی بدنام ہوئی '' سمیت دیگرکو اسکولوں میں موسیقی کے نئے نصاب میں شامل کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسیقی کا نیا نصاب 15 میوزک ایجوکیشن اسپیشلسٹ، اساتذہ اور موسیقاروں نے ترتیب دیا جس میں بالی ووڈ گانے بھی ہیں۔

ان گانوں میں کشوری امونکر کا '' سہیلا رے'' ، انوشکا شنکر کا '' انڈین سمر'' ، آسکرایوارڈ یافتہ موسیقار اے  آر رحمان کا ''جے ہو'' ، اور بالی ووڈ چارٹ بسٹر سونگ '' مُنی بدنام ہوئی '' شامل ہے۔

جے ہو فلم ''سلم ڈاگ ملینیئر'' کا گانا ہے جسے بہترین فلم کا آسکرایوارڈ مل چکا ہے۔

کشوری امونکر20 صدی میں ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کےصف اول کے گلوکاروں میں سے تھے۔

گانا مُنی بدنام ہوئی، سلمان خان کی سُپرہٹ فلم '' دبنگ '' سے لیا گیا ہے۔ اس آئٹم نمبر کو اداکارہ ملائکہ اروڑہ پرفلمایا گیا تھا۔

Munni Badnam Hui

JAI HO

Tabool ads will show in this div