اسلام آباد: کئی علاقے سیل کرنے کا حکم، سخت پابندیاں

ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد
فوٹو : آن لائن

اسلام آباد ميں يکم اپريل سے شادی سميت ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ شہر کے کئی علاقوں کو سيل کرنے کا نوٹيفکيشن جاری ہوگیا ہے۔

اسلام آباد ميں کرونا کی تيسری لہر انتہائی شدت اختيار کرگئی ہے۔مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد ہوگئی ہے اور ايکٹو کيسز کی تعداد 6 ہزار سے متجاوز کرگئی ہے۔ تشويشناک صورتحال اور اين سی او سی کی ہدايت کی روشنی ميں ضلعی انتظاميہ نے سخت پابندياں عائد کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں شادی کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد

ڈپٹی کمشر حمزہ شفقات نےبتایا ہے کہ اسلام آباد میں یکم اپریل سے کسی قسم کی بھی شادی، فنکشن یا کسی تقریب یا فیسٹول پر مکمل پابندی ہوگی ۔ پیر سے اسلام آباد میں ان ڈور فنکشن مکمل بند ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں:کرونا وائرس:عمران خان کا مکمل لاک ڈاؤن سے انکار

حمزہ شفقات نےبتایا کہ ڈی ایچ اے 2، سوان گارڈن، پی ڈبلیو ڈی، جی سکس، جی 10 بارہ کہو، ترلائی کے کچھ علاقوں میں اتوار کی رات سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے جبکہ پارکس اور ہر قسم کے دفاتر بند ہوں گے۔

تدفين کيلئے بھی کرونا ايس او پيز پر عملدرآمد لازمی قرار دے ديا گيا۔ نوٹيفکيشن کے مطابق شب برات پر اسلام آباد کے دونوں بڑے قبرستانوں میں لوگ جمع نہيں ہو سکيں گے۔

  مزید پڑھیں: اسلام آباد: تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے مکمل بند کرنے کا اعلان

وزارت تعليم کے نوٹيفکيشن کے مطابق 11 اپریل تک تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گےاورہر قسم کے امتحانات بھی منسوخ کر ديئے گئے ہيں۔

LOCK DOWN

Tabool ads will show in this div