اہم خبر:کرونا سے پنجاب ميں صورت حال بدترين،کیسز میں اضافہ

کابینہ اراکین میں ردو بدل کا امکان

ذیل میں دن بھر کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

کرونا سے مزيد 67 اموات۔ 4468 نئے کيسز۔ پنجاب ميں صورت حال بدترين، جہاں 2330 کيسز ميں سے لاہور کے کيسز 1233 رپورٹ ہوئے ہيں۔ لاہور کے 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا ديا گيا۔ کراچی کے بھی متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

وزيراعظم عمران خان کا بعض وزرا کی کارکردگی پر عدم اطمینان، وزير اطلاعات نے وفاقی کابينہ ميں رد و بدل کا بتا ديا۔ کہتے ہيں عمران خان قرنطينہ ختم ہونے پر کابینہ میں تبديلی لائيں گے۔ کون ان کون آؤٹ ہوگا؟۔ یہ وقت بتائے گا۔

چينی مافيا کے سٹے بازوں نے عوام کو واٹس ايپ پر لوٹ ليا۔ شوگر مل مالکان اور تاجروں نے مارچ میں واٹس ایپ گروپس پر طے کر کے دام بڑھائے۔ 70 کے بجائے چینی 90 روپے کلو بیچی۔ شہريوں کی جيب پر 110 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا۔ ايف آئی اے کی تفتیش جاری۔

کراچی ميں کرنٹ لگنے سے متاثرہ لڑکے کو 8 سال بعد انصاف مل گيا۔ عدالت نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے ديا، دیگر کتنے ایسے کیسز زیر سماعت ہیں؟۔

مريم نواز نے گيلانی کو سليکٹڈ کہہ ديا۔ کہا تابعداری کرنی ہے تو عمران خان کی پيروی کريں۔ کہا حکومت کو ٹف ٹائم دينے کيلئے ن ليگ اور جے يو آئی کافی ہيں۔

بلاول بھٹو کا ردعمل کہا ہم گيلانی کو اپوزيشن ليڈر بنانا چاہتے ہيں۔ يہ تو کسی سے نہيں چھپايا، کیا کسی اجلاس میں یہ تجویز پیش کی گئی؟۔

تين ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی ميچز کيلئے گرين شرٹس نے جنوبی افريقہ ميں ڈيرے ڈال لئے۔ اسکواڈ کے تمام 34 ارکان کے کرونا ٹيسٹ منفی آگئے۔ آج سے ٹريننگ کا آغاز ہوگا۔

BILAWAL

PDM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div