لاہور کے مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

دفاتر، شاپنگ مالز سمیت کاروباری مقامات بند رہیں گے
Mar 27, 2021
[caption id="attachment_2161619" align="alignnone" width="900"] فائل فوٹو[/caption]

کروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کيسز کے پيش نظر لاہور کے مزید 27 علاقوں میں 2 ہفتوں کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

محکمہ صحت کے نوٹيفکيشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاون دو ہفتے کیلئے لگایا گیا، اسمارٹ لاک ڈاون جوہر ٹاون، پی آئی اے سوسائٹی، آرکیٹیکٹ سوسائٹی، این ایف سی سوسائٹی، پریس کلب سوسائٹی، ڈی ایچ اے، مزنگ، ماڈل ٹاون، گلبرگ کے علاقے شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ لائف سوسائٹی، بینکرز سوسائٹی، ویلینشیا ٹاؤن، شاہدرہ، علامہ اقبال ٹاؤن اور گلشن راوی میں لگايا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دفاتر، شاپنگ مالز سمیت کاروباری مقامات بند رہیں گے جبکہ شہریوں کو ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

SMART LOCKDOWN

COVID NEWS

LOCKDOWNS

Tabool ads will show in this div