خواجہ آصف نے ضمانت پر رہائی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما خواجہ آصف نےضمانت پررہائی کیلئےلاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
خواجہ آصف کی درخواست ضمانت میں وفاقی حکومت اور نیب سمیت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا جبکہ نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کرچکے ہیں۔
انھوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ نیب نےانکوائری کےشکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا۔احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی جبکہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔خواجہ آصف نے استدعا کی کہ عدالت بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظورکرے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت میں جمعہ کوخواجہ آصف کيخلاف آمدن سےزائد اثاثےکيس کی سماعت کےموقع پرليگی رہنما کو پيش نہیں کيا گيا اورجیل حکام نے جناح اسپتال کےڈاکٹرز کی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق ملزم کو کووڈ19 سے بچانا ہے،اس لیےعدالت میں پیش نہیں کررہے ہیں تاہم عدالت نے رپورٹ مسترد کردی۔