چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری عہدے سے برطرف

برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

دو روزقبل وفاقی حکومت نے ایچ ای سی چیئرمین طارق بنوری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اورکابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے باقاعدہ آرڈیننس منظور کرلیا تھا۔

ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 لاگو کرتےہوئےچیئرمین ایچ ای سی کی مدت 2 سال کردی گئی ہے۔ آرڈیننس کےتحت اس ترمیم کوپہلے سے آرڈیننس کا حصہ تصور کیا جائے۔

طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018میں تعینات کیا تھا۔چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے مئی 2022تک 4سالہ مدت پوری کرنا تھی۔

نئےچئیرمین کی تلاش کے لیے سرچ کمیٹی بنے گی جس کےبعد تقرری کےلیے اشتہار دیا جائے گا اور امیدواروں کےانٹرویوز ہونگے۔

hec

Tabool ads will show in this div