اپوزیشن لیڈربننا پی ڈی ایم کی فتح ہے، یوسف رضاگیلانی

سینیٹ انتخاب لڑنے کا ارادہ نہیں تھاتاہم پارٹی احکامات کاپابند ہوں

پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں میرا اپوزیشن لیڈر بننا پی ڈی ایم کی فتح ہے۔

سینیٹ کےلیے نو منتخب اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ای سی پر ممکن ہے آج چیئرمین بلاول کوئی اعلان کریں، سینیٹ میں میرا اپوزیشن لیڈر بننا پی ڈی ایم کی فتح ہے۔ پارٹی احکامات کے ماتحت ہوں سینیٹ انتخاب لڑنے کا ارادہ نہیں تھا۔

یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو سرکاری اپوزيشن کہنا نامناسب ہے، اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد (پی ڈی ايم) کومتحد رکھنے کےلیے ايسی باتيں کرنا مناسب نہيں۔ چیئرمین بلاول کی مولانافضل الرحمان سے بات ہوئی ہے جس میں مولانا صاحب نے آصف زرداری اور نواز شريف سے بيان بازی نہ کرنے کی اپيل کی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ فاٹا کے 4آزاد ارکان کا ہیڈسینیٹر دلاور ہے جنہوں نے مجھے آزاد حیثیت سے سپورٹ کیا، فاٹا کےدو آزاد ارکان پہلے بھی ہمیں ووٹ دے چکے ہیں، دونوں اراکین کا بلوچستان عوامی پارٹی سے کوئی تعلق نہيں۔

سینیٹ میں اپوزیشن کی قیادت پیپلزپارٹی کا حق ہے،لطیف کھوسہ

پارلیمنٹ کی آوازعوام کی آواز ہوتی ہے،اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ايم سے وقت مانگا ہے۔ کیوںکہ چئیرمین پی پی پی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ استعفوں کا آپشن آخری ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارليمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن جماعتیں جدوجہد جاری رکھیں گی، پی ڈی ایم نے حکومت کے مدمقابل جتنے ضمنی انتخابات لڑے وہ سب جیتے ہیں۔ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد بلاول بھٹو زرداری کی تجويز تھی اور ہم نے قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کی تھی۔

يوسف رضا اپوزيشن ليڈر:پی ڈی ايم اتحاد کودھچکا لگا،احسن اقبال

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ايم سربراہی اجلاس ميں لانگ مارچ کا فيصلہ ہوا تھا اور وہ اس حوالے سے اپوزیشن کے تمام ممبران سے رابطے کریںگے۔

YOUSUF RAZA GILANI

PDM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div