یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

نوٹی فیکیشن جاری

سینیٹ سیکریٹریٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرمقررکرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نےجمعہ کی صبح سینیٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر درخواست جمع کروائی تھی۔ پیپلزپارٹی کے وفد نے چئیرمین سینیٹ سے ان کے چیمبر میں جا کر ملاقات کی تھی۔ شیری رحمان نے بتایا تھا کہ 30 ممبرزکےدستخط کےساتھ درخواست جمع کروائی گئی۔ ان میں 21پیپلزپارٹی،2 اےاین پی اور1 جماعت اسلامی کاممبرشامل ہے۔ اس کے علاوہ 2فاٹا،دلاورخان کےآزاد گروپ کے4 ممبران نےحمایت کی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے اس اقدام پر ناگواری کا اظہارکیا ہے۔ لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگرپیپلزپارٹی پہلے بتاتی تونواز شريف خوشی سے پيپلز پارٹی کوعہدہ دے ديتے۔ اسپیکر کے پاس يوسف رضاگيلانی کےجانےسےاپوزيشن اتحادکودھچکالگا ہےاور چیئرمین سینیٹ کےپاس جاکرحزب اختلاف بنانےکی درخواست دینامناسب نہیں۔ پی ڈی ايم22کروڑعوام کی اميدوں کامرکزہے۔

 یہ بھی پڑھیں: يوسف رضا اپوزيشن ليڈر:پی ڈی ايم اتحاد کودھچکا لگا،احسن اقبال

احسن اقبال نے واضح کیا کہ کسی جماعت کے پی ڈی ایم سے جانےسےاپنےمقصدسےپيچھےنہيں ہٹيں گے۔ پی ڈی ايم کےاغراض ومقاصدسےبےوفائی کی تواس کےنتائج ہونگے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس معاملےکوہم پی ڈی ايم سربراہی اجلاس ميں اٹھائينگے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں اپوزیشن کی قیادت پیپلزپارٹی کا حق ہے،لطیف کھوسہ

پیپلزپارٹی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بغیرپی ڈی ایم باقی نہیں رہے گی۔ اس لئے دونوں بڑی جماعتوں کوآپس میں سمجھوتہ کرناپڑےگا۔ لطیف کھوسہ نے نشان دہی کی کہ ن لیگ نے بینظیربھٹو کے قاتلوں کے وکیل کوبطورسینیٹ اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا۔ اعظم نذیرتارڑکی نامزدگی پی ڈی ایم میں لاتےتوبات ہوتی۔ پی پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی سینیٹ میں اپوزیشن کی سب سےبڑی جماعت ہے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: اعظم نذیرتارڑ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوار ہونگے، مریم

جمعرات کی رات لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سےاچھا تعلق ہے، سیاست میں اتارچڑھاؤ آتےرہتے ہیں، پی ڈی ایم میں کوئی لڑائی نہیں، سیاسی تعلقات کو نبھانا جانتی ہوں اور نبھاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی دشوارياں اور رکاوٹيں کم ہوں گی،شیخ رشید

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اب کوئی وجود نہیں رہا اور پی ڈی ایم میں دوریاں بڑھ گئی ہیں۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پيپلزپارٹی نےمولانا فضل الرحمان کےبغيربڑا معرکہ طےکيا۔ فضل الرحمان کی سياست کوبھی بہت نقصان پہنچا ہے۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ن ليگ اور پيپلزپارٹی کی سياست الگ ہوچکی ہے۔

yousaf raza gillani

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div