واہ کینٹ نیوسٹی کے گھر میں گیس لیکیج دھماکا ،3افرادزخمی
کمرے میں گیس کا والو کھلا رہ گیا تھا
راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں واہ کینٹ کےعلاقے نیو سٹی میں گھر میں گیس لیکیج سے دھماکے سے 2 بچیاں اور خاتون خانہ جھلس کر زخمی ہوگئیں۔
جمعہ کی صبح واہ کینٹ نیو سٹی کےگھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیوحکام کےمطابق آگ لگنے سے زخمی ہونے والوں کوطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی حالت خطرےسے باہر ہے۔
ریسکیو حکام نےبتایا کہ کمرے میں گیس کا والو کھلا رہ گیا تھا جس کی وجہ سے گیس بھرنے کےبعد دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ نے فوری کارروائی کرتےہوئے آگ پر قابو پالیا ۔