اسٹرنگز:33سال بعدعلیحدگی نےشوبزسیلیبریٹیزکےدل توڑدیے

علیحدگی کی خبرکے بعدمعروف شخصیات کاردعمل
تصویر: اسٹرنگز/فیس بک

پاکستان کے معروف میوزیکل بینڈ ''اسٹرنگز'' کے 33 سال بعد ختم کردیے جانے کے اعلان نے مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبزشخصیات کو بھی دھچکا پہنچایا ہے۔

گزشتہ روز بینڈ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹ میں بلال مقصود او فیصل کپاڈیہ نے لکھا '' یہ پوسٹ کچھ مختلف ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آج 25 مارچ 2021 وہ دن ہے جب ہم اسٹرنگز کو ختم کر رہے ہیں''۔

مداحوں کو اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے انہوں نےلکھا '' 33 سال ہم دونوں کے لیے بہترین رہے ہیں، اس طرح کام کرنے کے مواقع بہت کم ملتے ہیں۔ ہمارا بینڈ تیکنیکی اعتبار سے ختم ہو گیامگر ہم دونوں کے درمیان نہ ختم ہونے والا ایک نہ ختم ہونے والا تعلق قائم ہوا ہے جو آئندہ بھی قائم رہے گا ''۔

اس بینڈ کی بنیاد 1988 میں کالج کے چار طلباء بلال مقصود (گلوکار و گٹارسٹ) ، فیصل کپاڈیہ (گلوکار)، رفیق وزیرعلی (سنتھیسائزر) اور کریم بشیربھائی (باس گٹار) نے رکھی تھی جس نے پاکستانی نوجوانوں کے علاوہ بھارت میں بھی بہت سے آرٹسٹس کو متاثرکیا۔ بعد ازاں 1992 میں دو ارکان کی علیحدگی کے بعد سال دوہزار میں بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے اپنی واپسی کی تھی۔

اسٹرنگز کی جانب سے اس اعلان کے بعد شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پراپنے جذبات کا اظہار کیا۔

گلوکارفرحان سعید نے لکھا کہ اس بینڈ کی تقسیم کے بارے میں سننے سے زیادہ مشکل کوئی اور چیز نہیں ۔

اداکار گوہر رشید نے ریمارکس دیے کہ اسٹرنگز میں علیحدگی کے بعد "موسیقی ویسی نہیں رہے گی"۔

احمد علی بٹ نے بینڈ کو اپنی جوانی کے دنوں میں سب سے زیادہ متاثر کن اشیاء میں سے ایک قرار دیا۔

ڈینو علی نے اسٹرنگز کا شکریہ ادا کیا۔

میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم پٹاری نے لکھا "ہمیں بہترین موسیقی دینے کے لئے آپ کا شکریہ۔"

بھارتی یوٹبر بھوون بام نے بلال اور فیصل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسٹرنگز کے معروف گانوں میں سرکیے یہ پہاڑ ، نجانے کیون ، کوئی آنے والا ہے ، دھانی ،زندہ، آخری الوداع اور دیگرشامل ہیں۔

بینڈ کا پہلا البم 2003 میں ''اسٹرنگز'' کےنام سے ریلیز کیا گیا تھا، اس کے علاوہ دور، دھانی، تھرٹی، کوئی آںے والا ہے، اسٹرنگز2 بھی بینڈ کے کریڈٹ پرہیں۔

Strings

Faisal Kapadia

Bilal Maqsood

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div