کرونا وائرس: ايبٹ آباد کے 20مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن

سیشن کورٹ اور تعلیمی ادارے شامل
Mar 26, 2021

Abbottabad

کرونا وائرس کی تيسری لہر کے باعث ضلع ايبٹ آباد کے 20 مقامات پر اسماٹ لاک ڈاؤن لگا ديا گيا۔

محکمہ صحت کی سفارشات پر کرونا وائرس سے روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سیشن کورٹ اور تعلیمی اداروں سمیت مزید 20 مقامات سیل کر دیے۔

سیل کیے جانے والے علاقوں میں گورنمنٹ ہائی اسکول کن تھیالی، وومن میڈیکل کالج، فرنٹیئر میڈیکل کالج، گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 3، ہاؤس آف سیدہ رضوانہ سربن کالونی، ہاؤس آف مجتبیٰ علی وارڈ نمبر 15 کھولا کہیال، ہاؤس آف خالد محمود مجوہان ایبٹ آباد، ہاؤس آف کامران خان حویلیاں، ہاؤس آف عاقب شہزاد دلولا ایبٹ آباد، ہاؤس آف نزاکت کاغان کالونی، ہاؤس آف سفرین گل بانڈہ سنجلیاں، ہاؤس آف محمد شعیب بوئی ایبٹ آباد شامل ہیں۔

اسکے علاوہ ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ، ہاؤس آف خرم شہزاد کنج فوارہ چوک، ہاؤس نمبر ٢٢ گاؤں پولیس ہاؤسنگ کالونی، ہاؤس آف عقیل الرحمن نڑیاں ایبٹ آباد، ہاؤس آف مس سارہ خلیل زئی، ہاؤس آف طاہر نواں شہر، ہاؤس آف مسور علی نوشہرہ، ہاؤس آف صدف عزیز پی ایم اے روڈ کے نام بھی شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے پانچ روز کے لیے سیل کرکے ان مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت نے 22 مارچ سے تمام دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں جبکہ دودھ دہی کی دکان و سمیت میڈیکل اسٹورز اس نوٹیفیکیشن سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر کاروبار بند ہوں گے۔

Tabool ads will show in this div