بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ کی 33سال بعد راہیں جدا
پاکستانی میوزک انڈسٹری پر ایک عرصہ راج کرنے والے والا شہرہ آفاق بینڈ اسٹرنگز کا سفر اختتام ہوگیا۔
اسٹرنگز بینڈ کے معروف گٹارسٹ بلال مقصود نے یہ خبر اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے دی ۔
بلال مقصود نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 33 سال ہم دونوں کے لیے بہترین رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس طرح کام کرنے کے مواقع بہت کم ملتے ہیں۔۔
انہوں نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مداح ان کے اس فیصلے کی بھی قدر کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ہمارا بینڈ تیکنیکی اعتبار سے ختم ہو گیا ہے مگر ہم دونوں کے درمیان ایک نہ ختم ہونے والا تعلق قائم ہو گیا ہے جو آئندہ بھی قائم رہے گا۔
اسٹرنگ بینڈ کے 10 مشہور گانے سنیئے
بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کریم بوائے اور کریم وزیر علی کے ساتھ مل کر 1988 میں اسٹرنگز بینڈز کو تشکیل دیا تھا مگر بعد میں بینڈ میں صرف دو ہی افراد رہ گئے تھے۔
واضح رہے کہ اسٹرنگز بینڈ نے اپنے 30 سال مکمل ہونے پر نئی البم ’30‘ کے ساتھ دوبارہ واپسی کی تھی انہوں نے 33 سال میں 5 البم ریلیز کئے۔