پب جی کھیلنےوالوں کی تعداد 1ارب سےتجاوز کرگئی

نوجوانوں میں مقبول آن لائن ویڈیو گیم پب جی موبائل ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی۔
چینی ٹیکنالوجی کمپنی ٹین سینٹ نے اعلان کیا کہ چین کے علاوہ موبائل فون میں گیم پب جی ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔ پب جی گیم 3سال قبل لانچ کیا گیا تھا۔
پب جی کے خیالی ميدانِ جنگ میں کیا ہوتا ہے
امریکی کمپنی سینسر ٹاور کی رپورٹ کے مطابق پب جی ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کے تازہ ترین اعداد و شمار نے معروف گیم 'سب وے سرفرز' اور 'کینڈی کرش ساگا' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جو کہ آسانی سے کھیلے جانے والے گیمز سمجھے جاتے ہیں۔
پاکستان میں پب جی گیم سےاموات بڑھنے لگیں
ٹین سینٹ کی جانب سے اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین اور عالمی سطح پر آن لائن گیمز کا معاوضہ ادا کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے کمپنی کی آمدنی میں چوتھی سہ ماہی میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پب جی گیم کھیلنے والوں کا ترانہ جاری
دوسری جانب ٹین سینٹ کمپنی نے کہا ہے کہ ’انکا کا ہدف یہ ہے کہ وہ گیمز سے ہونے والی آمدنی کا نصف بیرونی ممالک سے حاصل کرے‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کےباعث گیمز کی بڑی مارکیٹ بھارت نے 'پب جی' سمیت متعدد چینی گیمز اور ایپس پر پابندی عائد کردی تھی۔