کروناوائرس: ہائی وےپر ہوٹلز کا کاروبار چمک اٹھا

اوپن ايئر ڈائننگ کے باعث شہریوں کا رش

کرونا وائرس کے باعث انڈور ڈائننگ پر پابندی لگی تو شہر قائد کے باسیوں نے ہائی وے پرکھلے آسمان تلے آؤٹ ڈور ہوٹلز کا رخ کرلیا۔

کراچی کی سپر ہائی وے پر ہوٹلز کاروبار آسمان کی بلندی پر پہنچ گیا، تین منزلہ ہوٹل کے منيجر کا کہنا ہے کہ اوپن ايئر ڈائننگ کے باعث شہریوں کا رش ہے جبکہ ريزرويشن کےبغیر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ہائی وے پر قائم ہوٹلز میں بچوں کےلیے خصوصی طور پر تفريح کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

سہراب گوٹھ سے کراچی ٹول پلازہ تک کم ازکم 25 ریسٹورنٹ اسی طرز پر آباد ہیں جن میں زیادہ تر ہوٹل کرائے کی زمین پر قائم کيے گئے ہيں۔ رپورٹ دیکھیے۔

COVID NEWS

Hotling Business

Tabool ads will show in this div