رمضان پیکج: کن چیزوں پر عوام کوریلیف ملےگا؟

رمضان پیکج کےتحت 7ارب 80کروڑ کاریلیف فراہم کیا گیاہے

وفاقی کابینہ کی جانب سے7.8 ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر صارفین کو 50روپے فی کلو تک ریلیف ملے گا۔

وفاق کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت 7ارب 80کروڑ کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے جن چیزوں پر ریلیف فراہم کیا جائے گا ان میں چینی 68روپے،گھی 170 روپے میں دستیاب ہوگا تاہم کوکنگ آئل، بیسن، کھجور اور دودھ پر20 روپے فی کلو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نے رمضان پیکج کی منظوری دیدی

اسی طرح چائے50، سفید چنے25، دال چنا 15 دال مونگ، چاول 12 اور دال ماش 10 روپے سستی ملے گی جبکہ مصالحہ جات پر بھی مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں 10 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔

ای سی سی اجلاس:7ارب 60کروڑ روپےکے رمضان پیکیج کی منظوری

حکومت کی جانب سے 2ہزار سے زائد دیگر مصنوعات پر بھی خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیاگیا ہے۔

Utility Stores

Ramazan Package

Ramadan Package

Tabool ads will show in this div