کروناکیسز میں اضافہ، برطانیہ کاسفر ’نامناسب‘ ہے، برطانوی ہائی کمشنر

ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل
فوٹو: برطانوی ہائی کمیشن ٹوئٹر
فوٹو: برطانوی ہائی کمیشن ٹوئٹر
فوٹو: برطانوی ہائی کمیشن ٹوئٹر
فوٹو: برطانوی ہائی کمیشن ٹوئٹر
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
فوٹو: برطانوی ہائی کمیشن ٹوئٹر

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے دوران چھٹیاں گزارنے برطانیہ کا سفر کرنا ’نامناسب‘ ہوگا۔

پاکستان میں گزشتہ دو روز کے دوران 3ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد کی تعداد 6لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

کرونا وائرس سے دو روز میں 100 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد تقریبا 14ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر ٹرنر نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک کرونا وائرس کیسز کی تیسری لہر سے گزر رہا ہے جس کے باعث حکومت اسمارٹ اور مقامی لاک ڈاؤنز سمیت وائرس سے نمٹنے کے لئے سخت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اگر آپ پاکستان میں ہیں تو ان اصولوں پر عمل کریں۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ایس او پیز پر عمل کریں اور چہرے پر ماسک کا استعمال کریں۔

Christian Turner

COVID-19

Coronavirus Cases

COVID NEWS

Tabool ads will show in this div