کراچی میں فردوس عاشق اعوان کی سیر اور منفرد انٹرویو

سیاست دانوں کو بھی تفریح اور سکون چاہئے ہوتا ہے
Mar 24, 2021

پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے بھی دل اور جذبات ہوتے ہیں۔ سیاست دانوں کو بھی تفریح اور سکون چاہئے ہوتا ہے۔ کراچی میں تفریحی مقامات پر جانے کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی۔

سماء کے پروگرام نیا دن میں دلچسپ انٹرویو دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اسٹوڈیو میں بیٹھ کر بات کرنے سے زیادہ کھلی فضا اور تفریحی مقام پر بات کرنا اچھا لگتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ انھیں پنجابی میں جان چھوڑو کا جملہ پسند ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے جیٹ اسکی بھی کی۔ انھوں نے بتایا کہ انھیں ہمیشہ سے سمندر پسند ہے اور انھیں سوئمنگ بھی آتی ہے۔ مچھلی سے متعلق انھوں نے کہا کہ دوران طالبعلمی میں شمالی علاقوں کے دوروں میں مچھلیاں شکار کیں۔ مچھلیاں پکڑنےکےلئے سامان بھی خود خریدتے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ سڑک پر لوگ جب چھیڑتےتھے تو تیز رفتاری سے گاڑی چلاکر ان کے برابر لگادیتی تھی اور انھیں بھرپور سبق سکھاتی تھی۔ انھوں نے اقرار کیا کہ کسی شخص کو انھوں نے مکا بھی رسید کیا تھا۔ دوران انٹرویو ان کی جیٹ اسکی کا ایندھن ختم ہوا تو انھوں نے دلچسپ تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ یہ ایسا ہی ہے کہ جیسے پی ڈی ایم کا ایندھن ختم ہوا ہے۔

FIRDOUS ASHIQ AWAN

Tabool ads will show in this div