شیخوپورہ کیلئے 10ارب روپے کے ترقياتی پيکج کا اعلان

ایک ارب 27کروڑ روپےکے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھاگیا

USMAN-BUZDAR-640x360

وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضلع شيخوپورہ کے لیے 10 ارب روپے کے ترقياتی پيکج کا اعلان کر ديا۔

ضلع شيخو پورہ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں آج یہاں شیخوپورہ کے لوگوں کو ان کے حقوق دلانے آیا ہوں اور اس پیکج میں لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے اور سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

وزيراعلیٰ پنجاب نے اپنے دورے کے دوران ایک ارب 27 کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنياد بھی رکھا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس، مرید ٹراما سینٹر، سی ٹی ڈی ریجنل آفیس اور نیشنل ماڈل اسکول کے قریب دو طرفہ سڑک کی تعمیر شامل ہے۔

انہوں نے 140 ملین روپے کے میگا واٹر منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور شہر میں یونیورسٹی بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بذریعہ ہیلی کاپٹر شیخوپورہ پہنچے جہاں انہوں نے منصوبوں کا معائنہ کیا اور اس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ یہ منصوبہ اگلے سال مکمل ہوجائے گا۔

USMAN BUZDAR

Tabool ads will show in this div