مستونگ میں کوچ اور گاڑی میں تصادم، 6افراد جاں بحق
حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کوچ اور گاڑی کے درمیان تصادم سے 6 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق واقعہ کردگاپ کے نزدیگ کوئٹہ تفتان شاہراہ پر پیش آیا جہاں گاڑی اور کوچ میں اوور ٹیک کے دوران تصادم ہوا۔
جاں بحق ہونے والے 6 افراد میں 2 کمسن بچیاں بھی شامل ہیں۔
اطلاع ملتے ہی کردگاپ لیویز موقع پر پہنچ گئی۔ جاں بحق و زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کیا۔ مزید تحقیقات لیویز کردگاپ کر رہی ہے۔