لاہورمیں ڈینگی وائرس وبال جان بن گیا ہے۔ قاتل مچھرنےمزید 5جانیں لے لیں

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاہور : ڈینگی نے لاہور کو اپنا مستقل ٹھکانہ بنا لیا ہے۔ وائرس نے آج مزید پانچ جانیں لے لی ہیں۔  اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو اٹھتر ہو گئی ہیں۔

پنجاب حکومت کی حفاظتی تدابیر ڈینگی کا راستہ روکنے میں کامیاب نہیں ہورہی ہیں بلکہ ہلاکتوں کی تعداد ہر روز گزشتہ دن سے زیادہ دیکھنے میں آرہی ہیں۔

مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سرکاری اسپتالوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور ڈاکٹرز کا دعویٰ ہے کہ وہ مریضوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔

مریضوں کی سہولت کیلئے خصوصی اقدامات کے باجود اسپتالوں میں بے پناہ ہجوم ہے۔ ایسے میں جن کی باری آجاتی ہے وہ تو اسپتال انتظامیہ سے خوش ہیں لیکن جنہیں گھنٹوں انتظار کی زحمت اٹھانا پڑتی ہے  وہ ناقص انتظامات کی شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔


طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف حکومتی سطح پر کئے جانے والے اقدامات سے ڈینگی مچھرکا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس بیماری کے تدارک کے لئے لوگوں کوحکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔ سماء

Hayatabad

Charlie Hebdo

Report

internet

spy

Tabool ads will show in this div