پشاور: شادی میں ہوائی فائرنگ، دلہا سمیت 4افراد گرفتار

واقعے کی تحقیقات کی جارہی، پولیس
Mar 24, 2021
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2225874" align="alignnone" width="800"]peshawar-police-1 فائل فوٹو[/caption]

پشاور کے علاقے حیات آباد میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہا سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر حیات آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دلہا اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا۔

ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس کی گاڑی سے پولیس حکام نے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق موبائل پشاور پولیس کی نہیں اور نہ ہمیں معلوم ہے کہ گاڑی میں کون تھا۔ البتہ اسکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

aerial firing

Tabool ads will show in this div