ایوانِ صدر میں سول اعزازات کی تقسیم کی تقریب

یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کو سول ایوارڈز سے نواز دیا۔
یوم پاکستان کے حوالے سے ایوارڈ کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی۔ جہاں سید جواد قمر کو ستارہ شجاعت جبکہ ڈاکٹر آصف محمود جاہ اور سید جاوید انور کو ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔
ادب کے میدان میں معروف شاعر احمد فراز اور ڈاکٹر جمیل جالبی کو نمایاں خدمات کے نتیجے میں بعد ازمرگ نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
ویڈیو: یوم پاکستان پر توپوں کی سلامی کے مناظر
گلوکارہ عابدہ پروین اور مرحوم عالمی شہرت یافتہ مصور صادقین نقوی کو نشانِ امتیاز سے نوازا گیا۔
صدرڈاکٹرعارف علوی نے ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی ستارہ امتیاز سے نوازا، وہ جنوبی ایشیاء کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے ایک ٹی وی چینل کی بنیاد رکھی اور کامیابی سے چلایا۔
مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا۔
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات علی ظفر، بشریٰ انصاری، ریشم اور ہمایوں سعید بھی مختلف ایوارڈز لینے والوں میں شامل رہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر ہر سال 23مارچ کو ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں اپنے اپنے شعبوں میں اہم خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
یوم پاکستان آج بھرپورملی جوش و جذبےسےمنایاجارہاہے
دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لاہور کے گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں مختلف شخصیات کو سول ایوارڈز سے بھی نوازا۔
گورنر پنجاب نے نعیم بخاری، لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز، مرحوم عبدالقادر اور احمد عرفان اسلم کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔
صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ آٹھ وصول کنندگان کو دیا گیا جبکہ گورنر نے 9 افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔
چوہدری سرور نے وصول کنندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں میں بے حد صلاحیت ہے۔ آپ سب لوگ پاکستان کا فخر اور ہمارے ہیروز ہیں۔