بلوچستان: چمن میں دھماکا،3 افراد جاں بحق

متعدد افراد زخمی
Mar 23, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/03/CHAMAN-BLAST.mp4"][/video]

بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں تاج روڈ کے قریب پولیس کی موبائل پر حملے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ تاج روڈ کے قریب پولیس موبائل کے قریب کیا گیا، دھماکا خیزمواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کام کا آغاز کردیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

CHAMAN

Tabool ads will show in this div