بزرگوں کےخوابوں کومحنت اورجدوجہد سےپورا کرناہے،صدر

آج تجدید عہد کا دن ہے

فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان ايک مضبوط طاقتور قوم کے طور پر ابھرے گا، جو خواب ہمارے بزرگوں نے ديکھا تھا اس خواب کی تکميل تک ہميں محنت اور جدو جہد کرنا ہوگی۔

پوم پاکستان پر قوم کے نام اہم پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ يوم پاکستان کے موقع پر ہم بانيان پاکستان کو خراج تحسين پيش کرتے ہيں۔ بانيان پاکستان کی خدمات اور قربانيوں سے برصغير کے مسلمانوں کيلئے عليحدہ وطن کا قيام ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہيں۔ اس تاريخی دن پر ہم معاشرے کو اقليتوں کيلئے روادار بنانے کی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کرتے ہيں۔ جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی اور اسلامی طرز زندگی کو برقرار رکھنے کا بھی عہد کرتے ہيں۔

اپنے پیغام میں صدر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی اور اسلامی طرز زندگی کو برقرار رکھنے اور کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی حمایت جاری رکھنے کے عہد کو بھی آج یاد رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کیلئے تنازع کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

ARIF ALVI

23RD MARCH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div