یوم پاکستان آج بھرپورملی جوش و جذبےسےمنایاجارہاہے

دن کا آغازمساجدمیں خصوصی دعاؤں سے کیاگیا
Mar 23, 2021
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

يوم پاکستان آج منگل 23 مارچ کو بھرپور ملی جوش اور جذبے سے منايا جارہا ہے۔ خراب موسم کے باعث مسلح افواج کی پریڈ منسوخ کردی گئی جو اب 25 مارچ بروز جمعرات کو ہوگی۔

دنيا بھر ميں مقيم پاکستانی قرارداد پاکستان کی منظوری کے دن کو تجديد عہد کے طور پر آج منا رہے ہيں۔ 23 مارچ کی صبح کا آغاز مساجد ميں ملکی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کيلئے دعاؤں سے ہوا۔

آج پاکستانی اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ تحريک پاکستان کے جذبے کے ساتھ تعمير پاکستان کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

صوبائی دارالحکومتوں ميں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، جب کہ اسلام آباد ميں يوم پاکستان پريڈ حاليہ موسم اور بارش کے باعث ری شيڈول کردی گئی ہے، اب يہ روايتی پريڈ جمعرات 25 مارچ کو ہوگی۔

يوم پاکستان پريڈ کے باعث اسلام آباد اور راول پنڈی ميں 25 مارچ کو عام تعطيل کا اعلان کيا گيا ہے۔ يوم پاکستان کے موقع پر لاہور کے محفوظ شہيد گيريژن اور پشاور کے کرنل شير خان اسٹيڈيم ميں بھی 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

لاہور میں 23 مارچ کو مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، جہاں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

کراچی میں مزار قائد پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس کی شاندار تبدیلی گارڈز کی تقریب ہوئی، جہاں پی ایم اے کے جوانوں نے فرائض سنبھالے۔

23RD MARCH

Tabool ads will show in this div