وفاق نے 3 اعلیٰ افسران واپس مانگ لیے،سندھ کا انکار

صوبے میں افسران کی قلت ہے،سندھ حکومت کا موقف

وفاقی حکومت نے سندھ میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات تین افسران کی خدمات واپس مانگ لیں تاہم سندھ حکومت افسران واپس کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ کے تین اعلیٰ افسران وفاق کے حوالے کرنے کا مراسلہ بھیجا ہے جس کے تحت سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کمشنر کراچی نوید شیخ اور کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی خدمات واپس مانگ لیں ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے اعلیٰ افسران وفاق کو واپس کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبے میں پہلے ہی افسران کی قلت ہے لہٰذا مزید افسران واپس نہیں کیے جاسکتے۔

وفاق نے پہلے ہی 5 ڈی آئی جیز کی خدمات واپس مانگ چکا ہے۔ پولیس افسران کی حمایت میں سول سوسائٹی کی جانب سے عدالتی اسٹے لیا گیا ہے۔

pti govt

Tabool ads will show in this div