بلاول بھٹو کی امیرجماعت اسلامی سے ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو اور امیر جماعت اسلامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ختم ہونی چایئے، سیاسی نظریات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن رابطے قائم رہنا ضروری ہے، نیب ایک آمر کا بنایا ہوا ادارہ ہے۔ نیب اس وقت اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنارہا ہے۔
جماعت اسلامی کا سینٹ انتخابات میں ووٹ دینے سے انکار
بلاول بھٹو کا مزید کہناتھا کہ ہمارا ہمیشہ سے الیکشن اصلاحات پر زور رہا ہے، الیکشن اصلاحات پر جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کا مؤقف ایک ہے۔ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کی مذمت کرتےہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خوشحال پاکستان کیلئے آزاد الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے، اقتدار دینا عوام کا کام ہے،ادارے کی مرضی نہیں چلنی چاہیے۔ عوام سمجھتے ہیں کہ اب نیب کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔
بلاول سے شاہدخاقان عباسی کی ملاقات،این اے249 پرحمایت مانگ لی
سراج الحق نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات ہوجائیں، مرضی کے نتائج نہ آئے تو الیکشن کمیشن سے استعفیٰ مانگا گیا، الیکشن کمیشن آزاد نہ ہو تو ہرالیکشن کےبعدلوگ روتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی تو پاکستان مضبوط نہیں ہوگا، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آزاد ہو۔ موجودہ حکومت نےعوام کیلئےکچھ نہیں کیا۔