این اے 249 ضمنی الیکشن آگے بڑھانے کا مطالبہ

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے امیدواروں نے پولنگ تاریخ آگے بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 29 اپریل کو منقعد ہونے ہیں۔
یاد رہے کہ سن 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں اس نشست پر فیصل واؤڈا نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو صرف 723 ووٹوں سے شکست دی تھی۔
بعد ازاں سابق وفاقی وزیر آبی ذخائر فیصل واؤڈا نے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد این اے 249 سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف نے این اے 249 پر امجد آفریدی کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال بھی این اے 249 پر ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
مفتاح اسماعیل پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار ہیں اور وہ اپنی جیت کے ليے پُرعزم ہیں جبکہ پی ٹی آئی دیگر اتحادی پارٹیوں کی مدد سے اس نشست کو جیت لینے کے حوالے سے پر امید ہے۔