اوپن ایئر شادیوں پر کڑی نظر رکھی جائےگی،فردوس عاشق
این سی او سی کے احکامات پرسختی سےعملدرآمد ہوگا

معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے خبردار کیا ہے کہ اوپن ایئر شادیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر نے پنجاب کو بری طرح لپیٹ میں لیا ہے لہٰذا اين سی او سی کے احکامات پر سختی سے عمل کرايا جائےگا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ جن علاقوں میں وبا کا اثر 8 سے 12 فیصد تک ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔
سیاسی معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز پھولن ديوی کا روپ نہ دھاريں کیوں کہ فلمی اسٹائل کی بڑھکيں صرف فلموں ميں ہی اچھی لگتی ہیں۔
عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سياست آپ کے بس کی بات نہيں رہی اور مجھے کيوں نکالا کی داستان پڑھتے پڑھتے وہ لندن چلےگئے۔