احتساب تیزی سےنہ ہونا ہماری فرسٹریشن کا باعث ہے، شبلی فراز

سابق حکمران اداروں کوکمزور کرنا چاہتے تھے

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ احتساب تیزی سے نہیں ہورہا جو ہمارے لیے فرسٹریشن کا باعث ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز کی باتیں فرسٹریشن کی عکاسی کررہی تھیں، منہ توڑ دیںگے، زبان کھینچ لیں گے’جیسی باتیں کی گئیں‘ زبان کے حوالے اشارہ شاید زرداری کی طرف تھا۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کاعمل اس تیزی سے نہیں ہو رہا جیسے ہونا چایئے، ہم کسی شخص کی نہیں ادارے کا احترام کرتے ہیں تاہم سابق حکمرانوں کی کوشش تھی کی ادارے کمزور ہوں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مریم نواز پیشی کے موقع پر کارکنوں کواشتعال دلارہی تھی، مریم کرپشن کا جواب دینے کے بجائے اداروں کو نشانہ بنارہی ہیں۔

ASIF ALI ZARDARI

MARYAM NAWAZ

SHIBLI FARAZ

Tabool ads will show in this div