یوم پاکستان پریڈ: 23کےبجائے 25مارچ کو ہوگی

آئی ایس پی آر نے تصدیق کردی
[caption id="attachment_2224489" align="alignnone" width="900"] فائل فوٹو[/caption]

موسم کی خرابی کے باعث یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب 23 مارچ کے بجائے 25 مارچ کو ہوگی۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خراب موسم کے باعث 23مارچ کو منعقد ہونے والی تقریب کو 25 مارچ تک موخر کردیا گیا ہے۔

یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کےلیے ایس او پیز جاری

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو پریڈ والے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش متوقع ہے، جس کے پیش نظر پریڈ کو دو دن کیلیے مؤخر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں آئی ایس پی آر کی جانب سے ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث یوم پاکستان کی تقریب کی ایس او پیز جاری کی گئی تھیں جبکہ فیس ماسک کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

pakistan day parade

Tabool ads will show in this div