روزے کی حالت میں بھی کروناویکسین لگوائی جاسکتی ہے،اشرفی

مساجد بند کرنے کی کوئی تجویز زیرغورنہیں
Mar 22, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/03/Tahir-Ashrafi-sot.mp4"][/video]

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ روزے کی حالت میں کرونا ویکسینیشن لگوائی جا سکتی ہے۔ تاہم کراچی میں لگائے گئے ویکسین سینٹر میں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ خالی پیٹ میں ویکسین نہیں لگوائی جا سکتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزيراعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ تمام علما کا اس بات پر اتفاق ہے کہ کرونا ویکسین ہر شخص لگوائے۔ مخير حضرات مستحقين اور ملازمين کو ويکسين لگوائيں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا جائز ہے اور شرعی ذمے داری بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزے کی حالت میں بھی کرونا ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔ رمضان المبارک سے متعلق طاہر اشرفی نے کہا کہ مساجد بند کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔ احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل ہونا چاہیے۔

RAMZAN

Tahir Ashrafi

CORONA

Tabool ads will show in this div