اہم خبر:سندھ کے مختلف شہروں میں بارش اور تیزآندھی کاامکان

تعلیمی ادارےبندہونگےیانہیں؟فیصلہ24مارچ کوہوگا
Mar 22, 2021

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں 24 اور 48 گھنٹوں میں کہیں بارش اور کہیں تیز آندھی کاامکان ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر۔ این سی او سی کا جائزہ اجلاس آج ہوگا۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مزید اقدامات اور پابندیوں کے متعلق فیصلہ ہوگا۔

تعليمی ادارے بند ہوں گے يا نہيں؟ فيصلہ 24 مارچ کو ہوگا، وزير تعليم شفقت محمود نے صاف کہہ ديا صحت اولين ترجيح ہے۔ والدين اور اساتذہ کے واکس پاپس منگوائے جائيں۔ ايسوسی ايشز اور صوبائی حکومتوں کا موقف بھی ليا جائے۔

بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی پنجاب کا اجلاس آج طلب کرلیا، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو آج منصورہ ميں سراج الحق سے ملاقات کريں گے۔

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔ یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر کو نوٹسز جاری کیے ہوئے ہیں۔

دورہ جنوبی افريقہ اور زمبابوے کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹيم اسکواڈ کی تيسری کرونا ٹيسٹنگ مکمل کرلی گئی۔ رزلٹ آج آئے گا ، ٹيم 26مارچ کوجنوبی افریقا روانہ ہو گی۔

عمران خان اور بشری بی بی کی صحتیابی پر آج 2 بجے انصاف ہاؤس کراچی میں اونٹ زبح کیا جائیگا، گوشت غربیوں میں تقسیم ہوگا۔

آج پانی کا عالمی دن منایا جائے گا، اس سال ورلڈ واٹر ڈے کی کيا تھيم رکھی گئی ہے؟یہ دن کیوں منایا جاتا ہے۔

ڈھائی سال کے وقفے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درميان آبی مذاکرات ہوں گے،پاکستاني وفد آج نئي دہلي ميں مذاکرات کے لئے روانہ ہوگا۔

ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کے معاملے ميں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت آج ہوگی۔

لاہور ہائي کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے کيس ميں رانا ثنااللہ کی ضمانت آج ختم ہوگی۔ عدالت میں پیشی کاامکان

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کیسز کی سماعت آج ہوگی۔ عدالت نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رپورٹس طلب کر رکھی ہیں

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div