کرپٹ افسروں،اہلکاروں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں،عثمان بزدار

ڈی ٹی او قصورکی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری
Usman Buzdar CM Punjab فوٹو: آن لائن

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ماضی میں ماضی کی حکومتوں نے ملک میں کرپشن کو پنپنے دیا۔ کرپشن کرنا ملک اورقوم سےغداری کےمترادف ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قصور کے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کيخلاف کرپشن کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ٹی او قصور ڈی ایس پی نعیم احمد چیمہ کو معطل کر دیا گیا۔

محکمہ پولیس کی جانب سے ڈی ٹی او قصور کی معطلی کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کو پنپنے دیا۔ کرپشن کرنا ملک اور قوم سے غداری کے مترادف ہے۔

USMAN BUZDAR

Tabool ads will show in this div