وزیرستان،بلوچستان،پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار

بارش کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہیگا

لاہور، بورے والا، پاکپتن سمیت پنجاب اور خیبر پختونکوا کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ ہفتے بھر جاری رہے گا۔

ہفتہ کی شام سے مختلف علاقوں میں شروع ہونے والے بارش کے سلسلے سے خنکی میں اضافہ ہوگیا، جب کہ ایبٹ آباد سمیت دیگر شہروں میں سرد ہوا چلنے لگیں۔

ہفتے کے روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل چھا گئے، جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے اتوار کی صبح بھی جاری رہا۔ دوسری جانب میاں چنوں، چشتیاں، رینالہ خورد، جھنگ، شور کوٹ، احمد پور شرقیہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش سے درجہ حرارت گرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا موجودہ سلسلہ 3 روز تک جاری رہے گا، بارش کا یہ سسٹم 2 حصوں پر مشتمل ہوگا- بارش کے اس سسٹم کی شدت شمالی اور مغربی علاقوں میں موسلادھار بارش کی صورت میں نظر آئے گی۔ پنجاب معتدل سے تیز اور سندھ بلوچستان میں معتدل بارش ہوگی۔

لاہور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اتوار کے روز صبح کے اوقات میں کراچی کا درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں ہوا 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فی صد ریکارڈ کیا جائے گا۔

اتوار کے روز شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، جس سے موسم ٹھنڈا ہوگیا۔

23RD MARCH

Tabool ads will show in this div